زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ

کراچی: زر مبادلہ کے سرکاری ذرائع میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق  زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد وہ 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 26 اپریل کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہفتہ بھر میں سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

 
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اضافے کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جس میں سے  کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مصنف کے بارے میں