کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14.57 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.58 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 1.20 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.02 ارب ڈالر ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 2.40 کروڑ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 19.61 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ اضافہ جزوی طور پر آئی ایم ایف سے موصول ہونے والے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی وجہ سے بھی ہوا ہے۔