مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کر دی

مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے کمیٹی قائم کر دی

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر کے انتخاب سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے آئین کی روشنی میں صدر کے انتخاب سے متعلق لائحہ عمل کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی تاریخ کا تعین کرے گی جب کہ صدر کا انتخاب سینٹ انتخابات کے بعد کرائے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔

گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تجویز دی ہے تاہم حتمی فیصلے کی منظوری نواز شریف ہی دینگے

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لیے بھی نا اہل قرار دے دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں