وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا روانہ

Prime Minister Imran Khan leaves for Sri Lanka on a two-day visit
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سری لنکا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفای کابینہ کے اراکین سمیت اہم عہدیداروں پر مشتمل وفد بھی شامل ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو سری لنکن ہم منصب مہنداراجہ پکسے نے دورہ کی دعوت تھی۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران سری لنکن صدر گوتابایاراجہ پکسے، ہم منصب مہنداراجہ پکسے سمیت اہم رہنماؤں کیساتھ خصوصی ملاقاتیں کرینگے۔

اس اہم دوسرے کے درمیان دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات بھی ہونگے۔ ان مذاکرات میں شعبہ سیاحت کے فروغ، دفاعی تعاون بڑھانے، ٹیکنالوجی وسائنس، شعبہ زراعت، صحت عامہ، سرمایہ کاری اور تجارت سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان اور سری لنکا کی اعلیٰ قیادت کے درمیان اہم علاقائی اور انٹرنیشنل ایشوز پر بھی غور کیا جائے گا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم اپنے دورہ کے دوران سری لنکا میں منعقدہ ایک سرمایہ کانفرس میں بھی شرکت فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات ہمیشہ سے ہی مثالی رہے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے جو دن بدن مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا حالیہ دورہ ان تعلقات می مزید مضبوطی اور استحکام کا باعث بنے گا۔