راولپنڈی میں بسنت ،قاتل ڈور سے  14 افراد زخمی، 227 پتنگ باز گرفتار

راولپنڈی میں بسنت ،قاتل ڈور سے  14 افراد زخمی، 227 پتنگ باز گرفتار
سورس: file

راولپنڈی :راولپنڈی میں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ اور قاتل ڈور سے زخمی افراد کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ پولیس نے 227 پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اندھی گولی لگنے سے 13سالہ فاطمہ، 10سالہ مجاہد زخمی ہوگئے جبکہ عبداللہ اور محمد امجد نامی بچے بھی اندھی گوکیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔


 کیمیکل ڈور یا قاتل ڈور گردن اور ہاتھ پر پھرنے سے 7سالہ عبداللہ جبکہ ہاتھ کٹنے سے 10سالہ مصطفی زخمی ہوگیا۔  راول روڈ پر 14سالہ شہیر اور 13 سالہ عبدالرافع، 22 سالہ رجب، 12 سالہ صفیان، 10 سالہ محمد اسماعیل اور 7 سالہ ہادی ہاتھ پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوگئے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کیمکل ڈور سے ٹانگوں، چہرے اور ہاتھ پر پھرنے سے 45سالہ نورزادہ اور 48سالہ محمد امتیاز زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے ۔

علاوہ ازیں بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان سے 8 پستول اور بندوقیں اور پتنگ بازوں سے 14230 پتنگیں برامد کر لی گئی۔ پولیس نے بسنت کے دوران 188 جگہ پر کارروائی کر کے 227 پتنگ بازوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کارروائی میں 2 مختلف مقامات سے ہیوی ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ میں لے لیے۔

مصنف کے بارے میں