الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کی اوپن سماعت کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کی اوپن سماعت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہی کی جائیگی سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جو سماعت ہو گی وہ اوپن ہی ہو گی۔ 


الیکشن کمیشن کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی اوپن نہیں ہو گی۔یہ کارروائی فریقین کی موجودگی میں جاری ہے۔کمیٹی کی رپورٹ  جمع ہونے کے بعد الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کرے گا۔کیس کی کھلی یا بند کمرے میں سماعت سے  متعلق کنفیوژن تھی لیکن اس  حوالے سے جو سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ہو گی وہ اوپن نہیں کی جائیگی۔ 


ترجمان نے مزید کہا کہ سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی جاری ہے جس میں فریقین بھی موجود ہیں اور یہ کارروائی اوپن نہیں ہو گی لیکن اس کے بعد جو ساری کارروائی کی  جائیگی اس حوالے سے یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ وہ سماعت اوپن ہی ہو گی ۔

( بشکریہ نیونیوز)