Get Alerts

صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد  : صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وِکے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان، آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں موجود وسیع مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ اور باصلاحیت آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

صدر مملکت نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اینڈریا وِکے کو سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ٹیگز: