Get Alerts

بڑی سیاسی شخصیت کے بیٹے کے خلاف معروف اداکارہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج

بڑی سیاسی شخصیت کے بیٹے کے خلاف معروف اداکارہ کے ساتھ زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج

لاہور: معروف  اسٹیج اداکارہ سپنا چوہدری کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد تشدد کرکے زخمی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے الزام لگایا کہ چکوال کی یونین کونسل کے چیئرمین کے بیٹے شہریار اور اس کے دوست نے گھر میں گھس کر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر پستول کے پچھلے حصے سے تشدد کرکے زخمی کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ہنجروال کے علاقے میں اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی گئی اور انہیں پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا گیا۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سپنا چوہدری کی کزن نے اپنے لین دین کے معاملے پر اداکارہ کے ساتھ زیادتی کروائی۔پولیس نے کہا کہ گن پوائنٹ پر زیادتی اور تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف میڈیکل رپوٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔