نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل 

نواز شریف کی سزاؤں کیخلاف اپیل، اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف درخواستوں پر خصوصی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ 

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں بحال کرنے درخواستوں پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔ 

قبل ازیں نواز شریف کی کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لئے سرکلر جاری کیا گیا تھا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ  کمرہ عدالت میں صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی جنہیں رجسٹرار آفس سے انٹری کارڈ جاری ہوں گے

سرکلر کے مطابق پٹشنرز وکلا ٹیم 15 افراد ، دس لا افسران کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ تیس صحافیوں کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ 

مصنف کے بارے میں