Get Alerts

شاہ رخ دبئی کی سیاحت پر مبنی فلم میں کام کریں گے

شاہ رخ دبئی کی سیاحت پر مبنی فلم میں کام کریں گے

ممبئی : بالی وڈ ہدایتکار کبیر خان نے اداکار شاہ رخ خان کو اپنی مختصر فلم میں اہم کردار کے لئے کاسٹ کر لیا۔

فلم کا موضوع دبئی کی سیاحت ہے۔ اس حوالے سے ہدایتکار کبیر خان نے کہا ہے کہ اداکار شاہ رخ خان چونکہ دبئی سیاحت کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔ اس لئے وہ اس کردار کے لئے موضوع انتخاب ہیں۔ عکسبندی مئی میں شروع ہو گی۔