کرس گیل کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کرس گیل کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: فوٹو: بھارتی میڈیا

ممبئی: مشہور بھارتی ٹی وی رئیلٹی شو ”بگ باس “ کے گزشتہ سیزن میں حصہ لینے والی رقاصہ اور گلوکارہ سپنا چوہدری کا گانا ‘تیری اکھیا کا یو کاجل’ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ یہ گانا چند دنوں میں ہی سپرہِٹ بن گیا۔جبکہ اس گانے کی شہرت اتنی بڑھی گئی کہ ویسٹ انڈین کرکٹ سٹار کرس گیل پر اس گانے پر ڈانس کرتے نظر آئے۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ سپنا چوہدری نے کرس گیل کی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘دیکھیں مجھے انٹرنیٹ پر کیا ملا، کرس گیل آپ واقعی ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں’۔ویڈیو نے اب تک کئی ویوز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 50 ہزار لائکس بھی بٹور لئے ہیں۔ کرس گیل ایک مزاح سے بھرپور مزاج کے مالک ہیں اور انہیں جہاں موقع ملتا ہے وہیں رقص کرنا شروع کردیتے ہیں۔