دہشت گردی میں ملوث 37سعودی شہریوں کو سزائے موت

دہشت گردی میں ملوث 37سعودی شہریوں کو سزائے موت
کیپشن: عرب نیوز

جدہ : سعودی عرب نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہونے پر اپنے 37شہریوں کو سزائے موت دی ہے ۔ 
خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کی جانب سے شائع کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد کو سزائے موت دی گئی وہ ’دہشت گرد اور شدت پسندانہ خیالات رکھتے تھے ۔ انہوں نے دہشت گرد گروپ بناکر سیکورٹی خراب کی اور عدم استحکام پیدا کیا۔‘
سزائے موت پانے والے افراد کا تعلق ریاض، مکہ، مدینہ، مرکزی صوبہ قصیم اور مشرقی صوبے سے تھا ۔ 
خبررساں ادارے کے مطابق سنگین جرم میں ملوث ایک شخص کو سزائے موت کے بعد لٹکایا بھی گیا ۔ سعودی عرب میں موت کی سزا عام طور پر گردن زدنی ہے ۔