Get Alerts

سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہو گی، عمران خان

سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہو گی، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اب سندھ کے حالات کی بہتری کیلئے محنت کرنا ہو گی۔ سکھر جلسے سے متعلق ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ کل 25 اگست کو سکھر میں آپ کا منتظر رہوں گا اور سندھ کے عوام کو کل سکھر آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ سندھ کے گھمبیر مسائل سے ہم بخوبی واقف ہیں اب سندھ کے حالات میں بہتری کے لیے محنت کرنا ہو گی۔ 25 اگست کولائحہ عمل طے کریں گے کہ صوبے کے حالات میں بہتری کیسے ممکن ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے انتہائی محنت سے’’پاناما کیس‘‘ کی پیروی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: