مشتاق مہر کو دوبارہ کراچی پولیس کا چیف تعینات کر دیا گیا

مشتاق مہر کو دوبارہ کراچی پولیس کا چیف تعینات کر دیا گیا

کراچی: سندھ حکومت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کو ہٹا کر انکی جگہ ڈی آئی جی ٹریفک مشتاق مہر کو ایڈیشنل آئی جی کراچی بنا دیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر کام کرنے والے غلام قادر تھیبو کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ لگایا گیا ہے۔ سندھ حکومت نے دونوں پولیس افسران کا ایک دوسرے کی جگہ تبادلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کے تبادلے کا فیصلہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق مہر کے دور میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہوئی تھی اور اسی بنا پر انہیں دوبارہ ایسی عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے سندھ پولیس میں 17 جولائی کو بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کیے گئے تھے جس کے تحت کراچی پولیس چیف کے عہدے پر تعینات مشتاق مہر کو ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ لگایا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ چیئرمین ایٹنی کرپشن کے عہدے پر کام کرنے والے غلام قادر تھیبو کو کراچی پولیس کی سربراہی سونپی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں