توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی

توشہ خانہ کیس: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی
سورس: File

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ آنے تک توشہ خانہ فوجداری کیس سماعت ملتوی کر دی۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جاری چیئر مین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی اپیل کی سماعت میں اپنے دلائل مکمل کر نے کیبعد سماعت میں وقفے کے دوران سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔

 
جسٹس مظاہر نقوی نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کا کیا نتیجہ نکلا؟ لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ابھی کیس کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کیس سن رہی ہے تو اس کا انتظار کریں گے۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی کوششوں کو سرہاتا ہوں، چیف جسٹس ہائیکورٹ خصوصی کاوش سے یہ کیس سن رہے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل سہولیات پر رپورٹ مانگیں گے، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر آنے تک سماعت ملتوی کر دی

مصنف کے بارے میں