Get Alerts

پنجاب کے سکولوں میں سرکاری دوروں پر گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد

پنجاب کے سکولوں میں سرکاری دوروں پر گلدستے اور تحائف دینے پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب کے سکولوں میں سرکاری افسران کے دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے کے مطابق سرکاری دوروں کے دوران سکولوں میں گلدستوں، تحائف اور مہمان نوازی پر غیر ضروری اخراجات کیے جا رہے تھے، جو تعلیمی اداروں کے وسائل پر اضافی بوجھ ہیں۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ اب کوئی سکول انتظامیہ افسران کو پھول یا تحائف پیش نہیں کرے گی۔ ان اخراجات کو طلباء کی تعلیم، سہولیات اور فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام ایجوکیشن افسران کو سادگی اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔سیکرٹری ایجوکیشن نے احکامات پر فوری اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: