آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی, 9 افراد ملبے تلے دب گئے

 آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی, 9 افراد ملبے تلے دب گئے
سورس: file

ایبٹ آباد : مشرقی خیبر پختونخواہ کے ہزارہ علاقے میں ضلع ایبٹ آباد کے ایک گاؤں میں مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد دب گئے جن میں سے 7 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے گاؤں ترھیڑی میں شارٹ سرکٹ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے کچے مکان کی چھت گر گئی  جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے مقامی لوگوں نے ملبے سے 7 لاشیں نکال لیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق ملبے تلے دبے ہوئے 2 مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں