فلوریڈا:امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا کے پام بیچ میں اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کی۔ شادی کی تقریبات چھ دن تک جاری رہیں اور اس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان میں ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی، جبکہ ان کی منگنی جولائی 2024 میں ہوئی۔ شادی کے موقع پر وینس کی بہن، سرینا ولیمز نے قیمتی یاٹ تحفے میں دی اور یاٹ پر تمام کھانوں کا انتظام بھی کیا۔ کشتی پر تقریباً 10 سے 12 افراد موجود تھے اور تقریب ایک ہفتے تک جاری رہی۔
سرینا ولیمز نے اپنی بہن کے لیے محبت بھرا پیغام بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے شادی کی خوشیوں کا اظہار کیا۔