کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی، جس کے نتیجے میں 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی۔ اس کمی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 554 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 478 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 67 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔