تامل اداکارہ ہنسیکا متوانی کا ٹوئیٹر اکاونٹ اور موبائل فون ہیک کر لیا گیا

تامل اداکارہ ہنسیکا متوانی کا ٹوئیٹر اکاونٹ اور موبائل فون ہیک کر لیا گیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ کی اداکارہ ہنسیکا متوانی کا ٹوئیٹر اکاونٹ اور موبائل فون ہیک کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نجی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لیک کر دی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی تامل فلموں کی اداکارہ ہنسیکا متوانی نے مداحوں کو بتایا ہے کہ ان کا موبائل فون اور ٹوئیٹر اکاونٹ ہیک کر لیا گیا اور وہ میرے اکاونٹ سے جاری ہونے والے کسی بھی پیغام اور تصاویر کو سنجیدگی سے نہ لیں۔

ہیکرز نے اداکارہ کی درجنوں تصاویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام چینل پر شیئر کر دیا ہے جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد نے ان تصاویر پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے ، اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا سٹاف اس سلسلے میں تکنیکی معاملات کو سلجھا رہا ہے جلد ہی مسئلے پر قابو پا لیا جائے گا۔