Get Alerts

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف، وزیراعظم کی سنجیدگی کو سراہا

آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف، وزیراعظم کی سنجیدگی کو سراہا

اسلام آباد:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے  عالمی اقتصادی فورم سے خطاب  میں کہا کہ  پاکستان کی حکومتی معاشی اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان ملک میں مثبت تبدیلی اور پائیدار ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔
کرسٹلینا جارجیوا کے مطابق پاکستانی حکومت معاشی اصلاحات کے نفاذ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جو ملکی معیشت کے استحکام اور بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: