شناختی کارڈز کی برآمدگی، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

شناختی کارڈز کی برآمدگی، پی ٹی آئی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے حلقے سے سیکڑوں شناختی کارڈز برآمد کیے ہیں  جو کہ گندے نالے سے نکالے گئے ہیں جن کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف نے نوٹس لے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈالنے کیلئے ضروری ہدایات جاری
   
عام انتخابات سے ایک روز قبل لاہور کے گندے نالے سے سینکڑوں شناختی کارڈز برآمد ہو گئے۔ این اے 125 شفیق آباد کی یو سی 50 سے شناختی کارڈز ملتے ہی سیاسی جماعتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گندی بمبییاں والا کے مقام پر تھیلے سے شناختی کارڈز کے ساتھ کاغذات بھی برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:یاسمین راشد کے حلقے میں نالے سے سیکڑوں شناختی کارڈ برآمد
 
  پولیس کے مطابق شناختی کارڈز 20 کلو وزن والے تھیلے کے برابر ہیں جن کی تعداد پوری طرح نہیں بتائی جا سکتی اور اس کی مزید تحقیقات ایڈریس دیکھ کر کی جائیں گی۔پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن 2018ء سے صرف ایک روز قبل اتنی بڑی تعداد میں شناختی کارڈز کی برآمدگی کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں