Get Alerts

پیمرا کی جانب سے نیو نیوز پر عائد 10 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار

پیمرا کی جانب سے نیو نیوز پر عائد 10 لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے نیو نیوز کو عائد کردہ دس لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے نیو نیوز کی اپیل پر فیصلہ سنایا ۔ اپیل کنندہ کی جانب سے سعد رسول اور شان سعید گھمن ایڈوکیٹس نے دلائل دیئے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ پروگرام میں زیر بحث کمیشن کی کارکردگی اور مینجمنٹ تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام میں محض گفتگو کی بنیاد پر اسے زیر التوا عدالتی معاملہ میں مداخلت کا مرتکب نہیں کہا جا سکتا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کونسل آف کمپلینٹس نے صرف اس بنیاد پر جرمانہ عائد کیا کہ عدالت میں زیر التواء معاملے پر بحث کی گئی ، جبکہ عدالت مطمئن ہے کہ اس معاملے میں عدالتی زیر التواء معاملے کا اطلاق نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران بحث میں شریک ہونے والوں کا موقف نہیں لیا گیا اور نہ ہی انھیں کارروائی کا حصہ بنایا گیا ۔

عدالت نے نیو نیوز کی اپیل منظور کرتے ہوئے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ۔

ٹیگز: