Get Alerts

فلم ’سردار جی 3‘ میں ہانیہ عامر کی شمولیت پر بھارت میں تنازع، فلم کی ریلیز محدود

فلم ’سردار جی 3‘ میں ہانیہ عامر کی شمولیت پر بھارت میں تنازع، فلم کی ریلیز محدود

اسلام آباد/ممبئی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بالی وڈ گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ فلم "سردار جی 3" میں شمولیت بھارت میں ایک نئے تنازع کا باعث بن گئی۔ بھارتی فلم ورکرز یونین (FWICE) نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے پروڈیوسرز پر بھی پابندی کی اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق FWICE کے صدر بی این تیواری نے دعویٰ کیا ہے کہ "پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا موجودہ حساس حالات میں بھارتی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔" اسی بنیاد پر فلم کا ٹریلر یوٹیوب انڈیا پر بلاک کر دیا گیا ہے۔

"سردار جی 3" میں ہانیہ عامر کو ایک اہم کردار میں پیش کیا گیا ہے، جو بھوتوں کا پیچھا کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں۔ فلم کو 27 جون 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کیا جا رہا ہے، تاہم بھارت میں اسے نمائش کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگز: