Get Alerts

اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا کے بائیکاٹ کی دھمکی  دیدی

اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا کے بائیکاٹ کی دھمکی  دیدی
کیپشن: indian actress hina khan social media boycott

ممبئی  : بھارتی اداکارہ حنا خان نے مزاح اور طنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں۔

حال ہی میں انسٹا گرام پر حنا خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کو طنز کا نشانہ بنانے سے ہر ممکن طور پر گریز کریں ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئیٹر پر لائیو سیشن کیا تھا جس میں ٹرول کا نشانہ بنانے پر انہوں نے کڑا جواب دیا تھا۔

اب حنا خان اس ٹرولنگ سے پریشانی کا شکار ہو گئی ہیں اور انہوں نے مداحوں کو ٹرولنگ سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔