پولیس اہلکار کو لیگی ایم پی اے کی کالے شیشے والی گاڑی روکنا مہنگا پڑ گیا، ملک وحید اہلکاروں سے معافی منگواتے رہے

پولیس اہلکار کو لیگی ایم پی اے کی کالے شیشے والی گاڑی روکنا مہنگا پڑ گیا، ملک وحید اہلکاروں سے معافی منگواتے رہے

لاہور : ایم پی اے کی گاڑی روکنا تھانیدار کو مہنگا پڑ گیا۔ن لیگی ایم پی اےملک وحیدپولیس اہلکاروں سےمعافیاں منگواتےرہے۔پولیس اہلکارنےکالے شیشوں والی گاڑی کوروکاتھا۔ 


 تھانہ باغبان پورہ کے ٹی ایس آئی یاسر اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ مشکوک کالے شیشوں والی گاڑی روکا۔ گاڑی نون لیگ کے ایم پی اے ملک وحید کی تھی۔


 ایم پی اے نے عوام کے سامنے باوردی پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور معافی منگوائی۔ موبائل ویڈیو منظر پر آگئی۔ پولیس اہلکار اور یاسر ویڈیو نہ بنانے کی ایم پی اے سے منت سماجت کرتے رہے۔


 ایم پی اے نے کہا مجھ سے معافی مانگو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔ٹی  ایس آئی یاسر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معافی مانگی۔ ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر رضوی نے ٹی ایس آئی یاسر کا تبادلہ جوڈیشل ونگ کر دیا۔

مصنف کے بارے میں