Get Alerts

آرمی چیف کا شاہد آفریدی کو گولڈ پسٹل کا قیمتی تحفہ

آرمی چیف کا شاہد آفریدی کو گولڈ پسٹل کا قیمتی تحفہ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو بیش قیمت گولڈ پسٹل تحفے میں دے دی

خیبر ایجنسی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو بیش قیمت گولڈ پسٹل تحفے میں دے دی۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خیبر ایجنسی میں شاہد آفریدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا، اس موقع پر اسٹار کرکٹر بھی موجود تھے۔ جبکہ اس موقع پر آرمی چیف نے اسٹار کرکٹر کو گولڈ پسٹل تحفے میں پیش کی جسے آفریدی نے قبول کرلیا.پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ جنرل راحیل شریف میرے اور پاکستان کے ہیرو ہیں. حمایت کرنے پر سربراہ پاک فوج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں.