Get Alerts

مودی، امبانی اور اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن گٹھ جوڑ:بھارتی جریدے کی تحقیقاتی رپورٹ

 مودی، امبانی اور اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن گٹھ جوڑ:بھارتی جریدے کی تحقیقاتی رپورٹ

نئی دہلی: بھارتی جریدے دی وائر نے وزیراعظم نریندر مودی، صنعتکار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ کرپشن گٹھ جوڑ سے متعلق ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں معاشی، سماجی، عدالتی، انتخابی اور ادارہ جاتی شعبوں میں کرپشن کے بڑھتے رجحانات پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں مذہبی تقسیم، نفرت اور تعصب میں اضافہ حکومتی سرپرستی میں دیکھنے کو مل رہا ہے، جبکہ میڈیا پر سرکاری دباؤ کے باعث محدود رپورٹنگ ہو رہی ہے۔ اس صورتحال میں کرپشن ایک معمول کی بات بن چکی ہے اور سرکاری ادارے اور قومی اثاثے نجی گروپس کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔

خصوصی طور پر روسی تیل کی خریداری کے حوالے سے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا فائدہ عوام کو نہیں بلکہ امبانی اور اڈانی جیسے بڑے سرمایہ داروں کو پہنچا۔ علاوہ ازیں، امریکی اخبار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی وزارت خزانہ نے مبینہ طور پر سرکاری انشورنس کمپنی ایل آئی سی کو تقریباً 4 ارب ڈالر اڈانی گروپ میں لگانے پر مجبور کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی ذکر ہے کہ امبانی اور اڈانی کی دولت 2014 کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ چکی ہے، جبکہ بھارت کا ہنگر انڈیکس 55 سے بڑھ کر 102 تک جا پہنچا ہے، جو ملک میں غذائی بحران اور معاشرتی ناہمواری کا اشارہ ہے۔

ٹیگز: