Get Alerts

 اے آئی پر چند افراد کی اجارہ داری نہیں، عالمی تعاون ضروری ہے: اسحاق ڈار

  اے آئی پر چند افراد کی اجارہ داری نہیں، عالمی تعاون ضروری ہے: اسحاق ڈار

 نیویارک: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کسی ایک فرد یا گروہ کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔

 ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مصنوعی ذہانت سے متعلق مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ اس ٹیکنالوجی سے انسانیت کو لاحق ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ اے آئی کے استعمال میں انسانوں کا کنٹرول برقرار رہنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے مؤثر ریگولیشنز اور عالمی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

 نائب وزیراعظم کے مطابق فیک نیوز اور سائبر حملے مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اہم چیلنجز ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ اے آئی کے حفاظتی اقدامات اس نوعیت کے نہیں ہونے چاہئیں جن سے یہ تاثر پیدا ہو کہ دنیا ٹیکنالوجی کی ترقی کے خلاف ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت کے نظام میں محدود نمائندگی سے کوئی خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہوگا، اس لیے اے آئی سے متعلق عالمی فیصلوں اور پالیسی سازی میں وسیع تر نمائندگی اور تعاون ضروری ہے۔

ٹیگز: