Get Alerts

افغان سرزمین سے ڈرون دراندازی دانستہ اور غیر قانونی کارروائی ہے: عطا اللہ تارڑ

افغان سرزمین سے ڈرون دراندازی دانستہ اور غیر قانونی کارروائی ہے: عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں ڈرونز کی دراندازی ایک دانستہ اور غیر قانونی کارروائی تھی، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستانی فضائی دفاعی نظام نے افغان سرزمین سے آنے والے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں اپنے اہداف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنا دیا۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان نے دفاع وطن کے حق کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں ڈرونز کی لانچنگ اور ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے 10 مقامات کو فضائی اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا۔

عطا اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

ٹیگز: