سڑکوں کی مرمت: پشاور بی آر ٹی سروس آج بند رہے گی 

سڑکوں کی مرمت: پشاور بی آر ٹی سروس آج بند رہے گی 
کیپشن: سڑکوں کی مرمت: پشاور بی آر ٹی سروس آج بند رہے گی 
سورس: file

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکومت نے آج  بی آر ٹی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سروس ایک دن کے لیے بند کی جا رہی ہے جو کل سے فعال کردی جائے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق  سروس کی عارضی معطلی کا اطلاق تمام فیڈر روٹس پر بھی ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے متعدد اسٹیشنز اور ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔