پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج، رضوان اور عرفان خان نہیں کھیلیں گے

پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج، رضوان اور عرفان خان نہیں کھیلیں گے

لاہور : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ 

پی سی بی میڈیکل پینل نے ریڈیولوجی رپورٹس پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے۔عرفان خان کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر ایک سو چالیس بے سہارا بچے میچ دیکھیں گے۔میچ رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ 
 

مصنف کے بارے میں