Get Alerts

سیاروں کی شاندار قطار: 28 فروری کو ایک نایاب فلکیاتی نظارہ

سیاروں کی شاندار قطار: 28 فروری کو ایک نایاب فلکیاتی نظارہ

سیاروں کو دیکھنے کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار موقع آنے والا ہے، جب نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں آ کر آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کریں گے۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق، 28 فروری کو چھ سیارے — مرکری، وینس، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون — ایک شاندار پلانیٹری پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

اگر موسم صاف ہوا تو سورج غروب ہونے کے 30 منٹ بعد یہ سیارے آسمان پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ عطارد، وینس، زحل اور مشتری کو انسانی آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکے گا، جبکہ یورینس اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی سکوپ کی ضرورت ہوگی۔

یہ فلکیاتی واقعہ جسے "سیاروں کی قطار" یا Planetary Alignment کہا جاتا ہے، ایک منفرد تجربہ ہوگا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ تمام سیارے بالکل سیدھی لائن میں آ جائیں گے، بلکہ زمین سے دیکھنے پر وہ ایک ہی سمت میں نظر آئیں گے۔

اگر آپ آسمان میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ موقع ضائع نہ کریں، اور 28 فروری کو اس شاندار نظارے کا حصہ بنیں!

ٹیگز: