داعش کو موصل میں ایسی شکست کہ اب لگتا ہے سارا عراق ۔۔۔!!!

داعش کو موصل میں ایسی شکست کہ اب لگتا ہے سارا عراق ۔۔۔!!!

بغداد: عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے قبضے سے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا مشرقی حصہ مکمل طور پر آزاد کرا لیا گیا ہے۔

داعش کا قبضہ چھڑانے کی مہم گزشتہ برس سترہ اکتوبر کو شروع ہوئی تھی۔ اس فوجی مہم کے دوران امریکی فوجی افسران بھی عراقی فوج کی اسٹریٹیجک مدد کرتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم العبادی نے اس کامیابی کو ایک شاندار فوجی مہم قرار دیا اور واضح کیا کہ جلد ہی موصل کے مغربی حصے کا قبضہ بھی چھڑا لیا جائے گا۔ مشرقی حصے کا قبضہ تقریباً تین مہینے میں حاصل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں