ورلڈ کپ میں کامیابی ، رمیض راجہ نے جونیئر کرکٹ ٹیم کو نئی تجویز دیدی

ورلڈ کپ میں کامیابی ، رمیض راجہ نے جونیئر کرکٹ ٹیم کو نئی تجویز دیدی
کیپشن: ramiz raja junior cricket team WC سابق کرکٹر رمیض راجہ ورلڈ کپ

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر رمیض راجہ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے نئی تجویز دے دی ، ان کا کہنا ہے کہ جونیئر ٹیم کو بھی سینئرز کی طرح بیٹنگ پر کام کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر رمیض راجہ نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ میں کامیابی کیلئے نئی تجویز دے دی۔

انھوں نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ انڈر 19 ٹیم بھی سینئر کی شیشہ کاپی ہے جس طرح انہیں بیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اسی طرح جونیئرز کو بھی بیٹنگ سدھارنا ہوگی۔

رمض راجہ نے لکھا کہ جونیئر بلے بازوں کو چاہئے کہ وہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے کیلئے وکٹ پر پیچھے ہٹ کر کھیلیں ، بائولنگ اچھی ہے لیکن کامیابی اسی صورت میں ملے گی جب بیٹنگ کام کرے گی ۔