اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ سب آپ کی حیرت انگیز رفتار کے معترف ہیں اور پاک-چین دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آپ نے گراں قدر کردار ادا کیا ہے۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل کو کھلاڑیوں کے دستخط شدہ بیٹ تحفے میں دیا، جبکہ ژاؤ شیرین نے وزیر داخلہ کو چینی صدر شی جن پنگ کی کتاب تحفے کے طور پر پیش کی۔