جاپان اور بھارت کے درمیان جوہری معاہدہ طے

جاپان اور بھارت کے درمیان جوہری معاہدہ طے

نئی دہلی:جاپان اور بھارت میں جوہری تعاون بڑھانے پر معاہدہ طے ہونے کے بعد اس پر عمل در آمد بھی شروع ہو گیا ہے
انتہا پسندی کے بڑھنے کیساتھ ساتھ بھارت کے جارحانہ عزائم اور اشتعال انگیزی بھی بڑھتی جا رہی ہے ۔ خطے میں اجارہ داری کا خواب دیکھنے والا بھارت سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے نام پر ایٹمی طاقت بڑھانے کیلئے پر تول رہا ہے جس کیلئے اس نے جاپان سے تعلقات بڑ ھانا شروع کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جاپان میں ایٹمی توانائی کے شعبے میں معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔بھارت این پی ٹی معاہدے پر دستخط کیے بغیر ایٹمی توانائی میں جاپان سے تعاون حاصل کرے گاجو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔
اس معاہدے کے تحت جاپان بھارت کو نئے ایٹمی پلانٹ لگانے میں معاونت اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ اس معاہدے کے عمل میں آنے کے بعدجاپانی سرمایہ کاری کے حامل امریکی ایٹمی پاور پلانٹس بھارت میں لگنے کی راہ بھی ہمواہ ہو گئی۔