عام انتخابات:عالمی سطح پر سٹے بازی سرگرم،عمران خان کو ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا

عام انتخابات:عالمی سطح پر سٹے بازی سرگرم،عمران خان کو ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان میں انتخابات 2018 ءکے لئے پولنگ بھرپور طریقے سے جاری ہے اور مختلف سروے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے عالمی سٹے باز بھی سر گرم ہو گئے ہیں جنہوں نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ کی نشست کے لئے فیورٹ قرار دیدیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، جعلی پولیس اہلکار ووٹ ڈالتے ہوئے پکڑا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور پولنگ کا عمل بھی جاری ہے۔الیکشن 2018ءکے حوالے سے عالمی سطح پر بھی شدید رد دعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔اور اس موقع پر عالمی سٹے باز بھی سر گرم ہو گئے ہیں اور پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سٹے بازی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2018ء، ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کیلئے پولنگ جاری

عالمی سٹے بازوں کے عمران خان وزیراعظم کی پوزیشن کے حوالے سے ہاٹ فیورٹ ہیں اور شہباز شریف کا دوسرا نمبر ہے۔خیال رہے کہ عالمی سطح پر بھی پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بختاور اور آصفہ نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کر دیا
پڑوسی ملک چین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو بھی حکومت آئی ان کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں