Get Alerts

سندھ میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی، نوٹیفکیشن جاری

کراچی: سندھ حکومت نے  9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی ہے۔ اس پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ سندھ نے جاری کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پابندی صوبے بھر میں نافذ العمل ہوگی تاکہ یوم عاشورہ اور اس سے قبل کے دنوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا سکیں۔ اس دوران خواتین، بزرگ افراد، صحافی، سیکیورٹی اہلکار اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ٹیگز: