Get Alerts

لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر غسل کی روح پرور تقریب، اسحاق ڈار کی خصوصی شرکت

لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر غسل کی روح پرور تقریب، اسحاق ڈار کی خصوصی شرکت

لاہور: حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے مزار پر سالانہ غسل کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں صوبائی وزراء بلال یاسین، خواجہ سلمان رفیق اور معاون خصوصی علی ڈار سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علماء مشائخ، مذہبی شخصیات اور ملک بھر سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

غسل کی تقریب کے دوران مزار کو عرقِ گلاب سے غسل دیا گیا جبکہ ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ زائرین کی سہولت اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے مختلف اداروں کے اہلکار تعینات رہے۔

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر ہونے والی یہ سالانہ تقریب عقیدت مندوں کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے، جس میں ملک بھر سے زائرین شرکت کرتے ہیں۔

ٹیگز: