امریکا: کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی

امریکا: کیلیفورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگا دی
کیپشن: رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کیلیفورنیا: امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو Escondido میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی۔ مسجد میں موجود افراد نے فوراً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھائی۔

رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مسجد کے بیرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

مسجد کو آگ لگانے کا ملزم فرار ہو گیا جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اور نیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔