شاہین آفریدی کی چھٹی ، محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار

شاہین آفریدی کی چھٹی ، محمد رضوان کپتانی کے مضبوط امیدوار

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟ پی سی بی چیئرمین کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محمد رضوان شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی کپتانی کی دوڑ میں وکٹ کیپر محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں ۔ محمد رضوان کے انکار کی صورت میں شاداب خان کا نام بھی زیر غور ہے ۔ 

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ  شاہین آفریدی کپتان رہیں گے یا نہیں، اس بات کا اندازہ نہیں۔

محسن نقوی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کرنا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کاکول میں لگنے والی تربیتی کیمپ کے بعد ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں