Get Alerts

وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی

وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ٹاس ختم کرنے کی تجویز مسترد کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن : قومی ٹیم کے سابق لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹاس ختم کرکے مہمان ٹیم کو پہلے با?لنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینے کی تجویز اچھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں یہ روائتی چیزیں ہیں اور یہی کرکٹ کی اصل روح ہے اس لئے ٹاس کو ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہوگا، ٹاس ہی سے کرکٹ کی اصل دلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔

ٹیگز: