Get Alerts

مائیکل کلارک نے بابراعظم کو پاکستان کا کوہلی قرار دے دیا

مائیکل کلارک نے بابراعظم کو پاکستان کا کوہلی قرار دے دیا

لندن:سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے بابراعظم کو پاکستان کا کوہلی قرار دے دیا۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک بھی پاکستانی بیٹسمین بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے، بابر اعظم نے افغانستان کے خلاف پہلے ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں 112کی اننگز کھیلی۔

اس عمدہ کاوش پر مائیکل کلارک نے بابر اعظم کو پاکستان کا ویرات کوہلی قرار دے دیا، بابر نے 108گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10چوکے اور 2سکسر بھی جڑے، میگا ایونٹ میں پاکستان کو نوجوان بیٹسمین سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔