پکاسو کی شاہکار تصویر120 ملین ڈالر میں نیلامی کیلئے پیش 

پکاسو کی شاہکار تصویر120 ملین ڈالر میں نیلامی کیلئے پیش 

د بئی:پکاسو کی شاہکار تصویر120 ملین ڈالر میں  نیلامی کیلئے پیش کی گئی ہے۔  پابلو پکاسو کا ایک شاہکار جس کی نیلامی سے کم از کم 120 ملین ڈالر  ملنے کی توقع ہے  دبئی میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ عالمی شہرت یافتہ مصور کی اتنی نایاب  پینٹنگ کو متحدہ عرب امارات میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔اس پینٹنگ کاٹائٹل" فیمی اے لا مونٹر" ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر ثقافت شیخ سالم بن خالد القاسمی  کاکہنا ہے کہ گزشتہ سالوں میں متحدہ عرب امارات نے آرٹ کی عالمی منزل  کا درجہ حاصل کیا ہے، جس کو مزید فروغ ملا ہے کیونکہ یہاں اس نایاب پکاسو کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں