Get Alerts

شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان کی نیویارک میں ملاقات، پاکستان کے دوروں کی دعوت

 شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان کی نیویارک میں ملاقات، پاکستان کے دوروں کی دعوت

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف سے پرنس رحیم آغا خان پنجم نے نیویارک میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اسماعیلی برادری کی دیرینہ خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت بھی دی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تعاون اور مشترکہ مقاصد کے لیے قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ٹیگز: