Get Alerts

اسحاق ڈار کی بینن کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسحاق ڈار کی بینن کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سیاسی مشاورت کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

نیویارک:   نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بینن کی وزیر خارجہ کورین اموری برونیٹ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے امور پر گفتگو کی گئی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور بینن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے قیام کی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کیے گئے۔

 ترجمان کے مطابق ایم او یو کے تحت پاکستان اور بینن کے درمیان باقاعدہ سیاسی مذاکرات اور مشاورت کا فریم ورک قائم ہوگا، جس کے ذریعے دونوں ممالک باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کر سکیں گے۔

 ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔

ٹیگز: