Get Alerts

    پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

    پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ٹیگز: