Get Alerts

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی سرکاری قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا۔

ٹیگز: