Get Alerts

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا؛ نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 12 اگست سے نافذ ہونے والی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلی عالمی مارکیٹ کے رجحانات اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، جبکہ نئی قیمتیں 12 اگست سے لاگو ہوں گی۔

ٹیگز: